اسلام آباد (محمد صالح ظافر) پارلیمنٹ ہاؤس میں اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والی پہلی ہندو خاتون ڈاکٹر تعینات کردی گئیں۔ ڈاکٹر کومل لالوانی ممبرانِ قومی اسمبلی کی صحت کی دیکھ بھال کریں گی، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔اسلام آباد میں وفاقی صحت انتظامیہ نے پہلی بار پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک ہندو خاتون ڈاکٹر کومل لالوانی کو تعینات کیا ہے تاکہ قومی اسمبلی کے اراکین کی صحت کی ضروریات کا خیال رکھا جا سکے۔ ڈاکٹر کومل اندرون سندھ سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے سندھ کے میڈیکل کالج سے میڈیسن کی ڈگری حاصل کی ہے۔