کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے سانحہ گل پلازہ کے تناظر میں سیکریٹری بلدیات ،ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ محمد رفیق قریشی کا تبادلہ کر کے انھیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے،چیف سیکریٹری کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق رفیق قریشی کی جگہ پوسٹنگ کے منتظر گریڈ21 کے آفیسرڈاکٹر محمد وسیم شمشاد علی کو سیکریٹری بلدیات اینڈ ٹاون پلاننگ تعینات کیا گیاہے۔