• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ، جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے گل پلازہ میں آگ کو معمول کا حادثہ قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،متبادل انتظام ہونےتک متاثرہ تاجروں کو پارکنگ پلازہ میں دکانیں الاٹ کی جائیں ۔تفصیلات کے مطابق آفاق احمد نے کہا کہ ابتک 61 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں جبکہ اب بھی درجنوں افراد لاپتہ ہیں، یہ المناک انسانی سانحہ ہے ،جس میں سندھ حکومت کی غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ یہ حادثہ تھا یا سازش اصل وجوہات جاننے کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے کرغفلت کے مرتکب افراد اور اداروں کا تعین کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید