لاہور (این این آئی)معاہدے کے برعکس سولر سسٹم سے بجلی بنانے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ، اضافی سولر پینلز لگا کر بجلی کی جنریشن کرنے والوں کو بلوں میں ریلیف دینے پر پابندی عائد ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا، لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں میں معاہدے کے برعکس اضافی سولر پینلز لگا کر بجلی کی جنریشن کرنے والوں کو بلوں میں ریلیف دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔