• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر قاسم نواز بلا مقابلہ اسلام آباد ہائیکورٹ بارجنرل سیکرٹری منتخب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں جنرل سیکرٹری کے امیدوار بیرسٹر قاسم نواز عباسی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ مکمل ہونے کے بعد یہ واضح ہوا کہ قاسم نواز عباسی کے سامنے کوئی امیدوار نہیں آیا جس کے باعث انہیں بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔ صدر اور دیگر عہدوں پر انتخابات 14 فروری کو منعقد ہوں گے۔
اسلام آباد سے مزید