• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ امن بورڈ پاکستان کے دستخط، ڈیوس میں 20 عالمی رہنماؤں کی شرکت

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)پاکستان‘امریکا‘ ترکیہ‘ سعودی عرب‘متحدہ عرب امارات اورانڈونیشیا سمیت مختلف ممالک نے غزہ امن بورڈ کے چارٹر پر دستخط کر د یے‘ جمعرات کو ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے 56 ویں اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں غزہ امن بورڈ کے چارٹر پر دستخط کئے گئے‘تقریب میں 20 عالمی رہنماؤں نے شرکت کی ‘دستخط کرنے والے ممالک میں پاکستان، امریکا، آرمینیا، ارجنٹائن، آذربائیجان، بلغاریہ، انڈونیشیا، ہنگری، قازقستان ، اردن، کوسوو، پیراگوئے، قطر، سعودی عرب، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، ازبکستان ‘بحرین ‘مراکش اور منگولیا شامل ہیں‘شہبا ز شریف غزہ امن بورڈ کے چارٹر پر دستخط کیلئے آئے تو ٹرمپ نے ان کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا‘قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے بات چیت کیلئے تیار ہیں‘بورڈ آف پیس میں برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کا انتہائی اہم کردار ہے‘مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لئے کوشاں اور امن کوششوں کی کامیابی کے لئے پرامید ہیں‘غزہ امن بورڈ میں بہت سے ممالک شامل ہونا چاہتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید