کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابر اعظم نے قومی ڈیوٹی کے باعث بگ بیش لیگ کے باقی میچوں کے لئے دستیابی سے معذرت کرلی ۔وہ سڈنی سکسرز کا حصہ تھے۔ بابر اعظم کو فوری طور پر پاکستان ٹیم کے تر بیتی کیمپ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ سڈنی سکسرز کی جانب سے کہا گیا کہ بابر اعظم اب بی بی ایل کے بقیہ فائنلز سیریز کے میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ۔ سڈنی سکسرز نے بی بی ایل میں شرکت پر بابر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ادھر بابر اعظم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں سڈنی سکسرز کوچز اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، میں یہاں بہت لطف اندوز ہوا ، بدقسمتی سے مجھے قومی اسائمنٹ کی وجہ سے ٹیم چھوڑنا پڑ رہی ہے۔ اچھی یادوں کے ساتھ واپس جا رہا ہوں ، سپورٹ کرنے پر فینز کا شکریہ۔