کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے پانچویں رائونڈ میں دوسرے روز کھیل بارش سے متاثر ہوا۔ غنی گلاس کے میر حمزہ اور کے آر ایل کے ارشد اقبال نے پانچ ، پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ایس این جی پی ایل کے اویس ظفرنروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے۔ سوئی ناردرن کے452 رنز کے سامنے غنی گلاس کے37رنز پر دو وکٹ گر گئے۔ سوئی گیس کے مبشر خان نے 129رنز بنائے، اویس ظفر98رنز پر آئوٹ ہوگئے۔ میر حمزہ نے 67رنز دے کر پانچ شکار کیے۔ اسٹیٹ بنک نے ساحر ایسوسی ایٹ کے خلاف ایک وکٹ پر73 رنز بنائے۔ ساحر ایسوسی ایٹ نے240 رنز اسکور کئے ۔ ادھر سرکاری ٹی وی نے شمائیل حسین 111 اور محمد طحہ119 ، وقار حسین کے 69 رنز کی مدد سے414 رنز بنائے۔ ارشد اقبال نے 100رنز کے عوض پانچ وکٹ لئے، کے آر ایل کے چار کھلاڑی88 رنز پر آئوٹ ہوگئے۔ اوجی ڈی سی ایل کے159 رنز کے جواب میں واپڈا نے سات وکٹ پر203 رنز بنالئے ہیں، محمد عمارنے74 رنز بنائے ۔