کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کر کٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ دو روز قبل لیا گیا تھا، جس کے نتائج تسلی بخش رہے۔اور انہیں مکمل فٹ قرار دیا گیا ہے ، فاسٹ بولر بگ بیش لیگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔