کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے ہراکر سپر سکس مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان نے ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا، سمیر منہاس 74 اور احمد حسین 24 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ عثمان خان نے 26 اور علی حسن بلوچ نے 3 رنز بنائے۔ جمعرات کو ہرارے میں میزبان ٹیم کو 35 اوورز میں 128 رنز فارغ کردیا۔ نتھینیل ہلابانگانا نے 59 رنز بنائے ۔ علی رضا نے 8 اوورز میں 16 رنز کے عوض 3، محمد صیام، عبدالسبحان اور مومن قمر نے دو دو شکار کیے۔ جمعرات کو دیگر میچوں میں آئرلینڈ نے جاپان کو چار وکٹ جبکہ ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو 55رنز سے شکست دی۔