کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں گٹر میں گر کر ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا،ڈوبی ہوئی سمیت 3 افراد کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا بلاک 21میں 70سالہ عنایت ولد برکت گٹر میں گر گیا ،اطلاع پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122کی واٹر ریسکیو ٹیم کے غوطہ خور اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی جس نے گٹر سے مذکورہ شخص کی لاش نکال لی ، دریں اثنا جمشید روڈ میں گھر سے45سالہ محمد حسن ولد عبدالغفار کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، پورٹ گرینڈ کے قریب سمندر سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی جسے سول اسپتال لایا گیا،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 40برس کے قریب ہے تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی ،متوفی کی لاش دو روز پرانی بتائی جاتی ہے، نیو کراچی سیکٹر فائیو ایم برف کارخانہ کے قریب خالی پلاٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ،عمر 45برس کے قریب ہے تاہم اس کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے۔