• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ کی تباہی کے ساتھ مزدوروں کا مستقبل بھی تباہ ہوگیا، حبیب جنیدی

کراچی ( جنگ نیوز)پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے لواحقین کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے مالی امداد اور متاثرہ تاجروں کے کاروبار کی بحالی کے لیے مکمل سپورٹ کے اعلان کا خیر مقدم کرتےہوئے صوبائی اور وفاقی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کی توجہ ان کارکنان اور مزدوروں کی حالت زار کی جانب مبذول کروائی ہے جو کہ شاپنگ سینٹر میں دکانداروں کے معاون اسٹاف ، سیلز مین ، صفائی ستھرائی عمارت کی منٹیننس کی دیکھ بھال، سامان ڈھونے والے وحفاظتی عملے کے طور پر کام کرتے تھے عمارت کی تباہی کے ساتھ ہی ان کا روزگار اور مستقبل بھی تباہ ہوگیا ہے،انہوں نے کہا کہ ریاست کے ذمہ داران اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری بنتی ہےکہ وہ اس کڑے وقت میں ان مظلوموں کی داد رسی کے لیے سامنے آئیں کہ جن کا اب کوئی پرسان حال نہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید