کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ واقعے میں متاثر ہونے والے رحمٰن، حسام اور سرفراز کے گھروں پر جاکر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور دلی ہمدردی و گہرے افسوس کا اظہار کیا، میئر کراچی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم متاثرین کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں، انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے کاروبار کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بھی متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔