• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ تنازع کا مناسب حل تلاش کرنے کا خواہاں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ٹی 20 ورلڈکپ سے متعلق بنگلہ دیش نے آئی سی سی کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے اپنی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کا فیصلہ ہے۔ ہمارے خدشات مسترد کرنا آئی سی سی کا دوہرا معیار ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش معاملے پر پاکستان کر کٹ بورڈ کا کوئی واضح رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔ تاہم ذرائع کے مطابق پی سی بی کی خواہش ہے کہ اس مسئلے کا مناسب حل تلاش کیا جائے۔ البتہ بھارتی میڈیا واویلا کررہا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بنگلا دیش کا مؤقف نہ ماننے پر پاکستان آخری مرحلے پرورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید