• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار کونسل کا تین سال کیلئے نئے لا کالجز کی الحاق پر پابندی کا فیصلہ

کراچی( سید محمد عسکری) پاکستان بار کونسل نے ملک بھر میں نئی لا کالجز کی یونیورسٹیوں کے ساتھ الحاق (Affiliation) پر آئندہ تین برس کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری کیے گئے ایک باضابطہ خط کے مطابق، Pakistan Bar Council Legal Education Rules, 2015 کے رول 20 میں ترمیم کرتے ہوئے اسے تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کے تحت کسی بھی پاکستانی یونیورسٹی یا ڈگری دینے والے ادارے کو، جو پاکستان بار کونسل سے تسلیم شدہ ہو، آئندہ تین سال تک کسی نئے لا کالج سے الحاق کی اجازت نہیں ہوگی۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ اس پابندی کے دوران اگر کوئی یونیورسٹی یا ادارہ اس حکم کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو وہ ڈی ریکگنیشن (Derecognition) کا ذمہ دار ہوگا۔ تاہم، پاکستان بار کونسل کو 15 جنوری 2026 سے قبل موصول ہونے والی درخواستوں پر کارروائی جاری رکھی جائے گی، لیکن اس تاریخ کے بعد کسی نئی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید