• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ایک ہی چھت تلے پوجا اور نماز جمعہ بیک وقت، کشیدگی کا خطرہ

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دھار میں واقع بھوج شالہ ، کمال مولیٰ مسجد کمپلیکس میں پوجااور نماز جمعہ کی بیک وقت ادائیگی کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا ہےجس کے بعد علاقے میں کشیدگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے، انتہا پسند ہندوئوں نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ مسلمانوں کو نماز جمعہ مغرب کے بعد پڑھنے دی جائے یا موخر کردی جائے ، عدالت نے درخواست مسترد کردی۔ کمپلیکس میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے وقت ہی ہندوئوں کے بسنت پنچمی کی مذہبی تقریبات بھی ادا کی جارہی ہونگی تاہم انتہا پسند ہندوئوں نے مطالبہ کیا تھا کہ جمعہ کے روز کمپلیکس میں صرف انہیں پوجا کی اجازت دی جائے اور مسلمانوں کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے، سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم حکم جاری کرتے ہوئے نماز جمعہ پر پابندی اور بسنت پنچمی کے دن خصوصی یا دن بھر پوجا کی درخواست مسترد کر دی۔
اہم خبریں سے مزید