اسلام آباد(جنگ نیوز) نجی یونیورسٹی کےمیں اس کے فلیگ شپ ایونٹ انوویشن اینڈ ویلنَس فیسٹول 2026 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ سات روزہ کثیر الجہتی فیسٹیول تعلیم، صنعت اور کمیونٹی کے درمیان اشتراک کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صحتِ عامہ اور نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں کے فروغ پر مرکوز ہے۔ یہ فیسٹیول نجی یونیورسٹی لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر محمد عمر فاروق کی قیادت میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد طلبہ، اساتذہ، صنعت سے وابستہ ماہرین، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اور کمیونٹی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کر کے تعلیم کو عملی میدان اور جدت کو سماجی اثر میں تبدیل کرنا ہے۔فیسٹیول کا افتتاح ڈی جی این سی ایچ ڈی علی اصغر اور چانسلر نجی یونیورسٹی حسن محمد خان نے کیا۔