ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق صدر و ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ملتان سٹی حاجی محمد امین ساجد نے نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان محترمہ بشریٰ نقوی کے اعزاز میں اعزازیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بشریٰ نقوی کے علاوہ مرزا عزیز اکبر بیگ ایڈووکیٹ نشید عارف گوندل ایڈوکیٹ خالد ظفر وینس ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری کلرکس بار حسن مشتاق بھٹہ محمد نواز سمیجہ میاں طفیل احمد میاں شفیق سید کاشف حسین شاہ محمد رمضان خاور مقصود قریشی محمد عرفان ودیگر کلرکس بار کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔