ملتان( سٹاف رپورٹر) ٹریفک وارڈن کے دست گریبان ہونے اور گالم گلوچ کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ سٹی شجاع آباد پولیس کو ٹریفک وارڈن عبداللہ نے بتایا کہ دوران ڈیوٹی موٹرسائیکل سوار ملزمان عمر فاروق اور محمد عمر کو روکا تو طیش میں آگئے بدتمیزی کرتے ہوئے دست گریبان ہوگئے اور گالم گلوچ کرتے رہے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔