• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبرستان میں خاتون کو دفنانے پر دو فریق میں تلخ کلامی، پولیس نے معاملہ رفع دفع کرادیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) قبرستان میں خاتون کو دفنانے پر دو فریق میں تلخ کلامی اطلاع پر پولیس نے معاملہ رفع دفع کرادیا ۔قطب پور پولیس کو امیر عباس نے اطلاع دی کہ میری بھتیجی کو سپرد خاک کرنے کیلئے بستی دائرہ قبرستان گئے تو نزدیکی ہمسائے ارشد بھٹی نے تلخ کلامی شروع کردی جس کا کہنا تھا کہ یہ جگہ ہمارے خاندان کی قبروں کیلئے وقف ہے۔ پولیس نے دونوں فریقین کو سمجھا کر معاملہ رفع دفع کرادیا اور خاتون کو سپرد خاک کرادیا ۔
ملتان سے مزید