• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کی جانب سے معروف گلوکارہ ثریا ملتانی کے گھر کے باہراعزازی تختی نصب کر دی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی جانب سے فنون و ادب سے وابستہ شخصیات کے اعتراف میں معروف گلوکارہ ثریا ملتانی کے گھر کے باہربھی اعزازی تختی نصب کر دی گئی۔ یہ اقدام “اعترافِ فن، ملتان کی پہچان” کے عنوان سے جاری سلسلے کی کڑی ہے جس کا مقصد فن، ادب اور ثقافت کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے اس موقع پر کہا کہ ادیب، شاعر اور فنکار کسی بھی معاشرے کی اصل پہچان ہوتے ہیں۔
ملتان سے مزید