ملتان ( سٹاف رپورٹر) فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بستی ملوک پولیس کو ڈاکٹر عمر قیصر نے بتایا کہ دوران چیکنگ ملزمان صدام اور فاضل کی فیکٹری کوچیک کیا تو غیر قانونی تیل برآمد ہوا جبکہ بی زیڈ پولیس کو رمیصا نے بتایا کہ ملزم اسماعیل نے غیر قانونی بغیر لائسنس ڈیری بناکر کریم میں ملاوٹ کرتے ہوئے پایا گیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔