ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس سید احسن رضا کاظمی نے توہین عدالت کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملتان کو اصالتا طلب کر لیا ۔پٹیشنر شیخ مشتاق احمد کے وکیل سید تجمل حسین بخاری نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ پٹیشنر نے 2005 میں ٹی ایم اے سے گھر کا نقشہ منظور کرایا تھا عدالت عالیہ نے اس کے حق میں 12 جون 2023 کو فیصلہ کیا مگر اے سی سٹی نے اس پر عمل درآمد نہ کیا جس کی وجہ سے انہیں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنا پڑی اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد بخش کھاکھی نے عدالت کی معاونت کی ۔