ملتان (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد خان نےمحمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔پروفیسر ڈاکٹر داؤد خان نے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کی تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی ترقی کو سراہتے ہوئے وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبران کو یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات کے دورے کی باضابطہ دعوت دی اور خواہش کا اظہار کیا کہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کی طرز پر اپنی یونیورسٹی کی ترقی و تنظیم نو کے لیے رہنمائی فراہم کی جائے۔اس موقع پر دونوں جامعات کے مابین تعلیمی و تحقیقی تعاون، فیکلٹی ایکسچینج، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور ادارہ جاتی ترقی کے حوالے سے مستقبل میں قریبی روابط پراتفاق کیا گیا۔