ملتان (سٹاف رپورٹر )بیرون ملک منشیات کے الزام میں ڈی پورٹ ہونے والے 20افراد کو ایئر پورٹ پر ایف آئی اے گرفتار کرلیا ۔تفصیل کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز SV-800 جدہ سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی دوران کلیئرنس ایف آئی اے امیگریشن کاونٹر نے 20افراد کو گرفتار کرلیا ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد منشیات کے الزام میں ڈی پورٹ ہوئے تھے جن کو ایئر پورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا۔