• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پل شوالہ پر تھانہ بوہڑ گیٹ کی عمارت کی تعمیر کاآغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان کی پل شوالہ پر ملکیتی زمین پر تھانہ بوہڑ گیٹ کی عمارت کی تعمیر کاآغاز ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن ملتان کی جانب سے پل شوالہ پر کروڑوں روپے کی زمین واگزار کرائی گئی تھی ، مذکورہ جگہ پر میونسپل کارپوریشن ملتان نے تجاوزات کے سامان جمع کرنے کیلئے سٹور بنا رکھا تھا،میونسپل کارپوریشن اور محکمہ پولیس کے مابین معاہدہ پر میونسپل کارپوریشن کے سٹور کی آدھی جگہ دو کنال پر بوہڑ گیٹ عمارت کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔
ملتان سے مزید