• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، تیل تجارت کو نشانہ بنانے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، تیل تجارت کو نشانہ بنانے کا اعلان، وزارت خارجہ کا کہنا تھا اقدام ایسے وقت میں کیا گیا جب ایرانی عوام مہنگائی اور شدید معاشی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھاتے ہوئے ایرانی حکومت کی آمدنی کے ذرائع محدود کرنے کے لیے تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت میں ملوث آٹھ اداروں اور نو بحری جہازوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے مائع پیٹرولیم گیس سمیت ایرانی تیل کی سینکڑوں ملین ڈالر کی ترسیل کے ذریعے ایرانی حکومت اور اس کے سکیورٹی اداروں کی مالی معاونت کی۔

اہم خبریں سے مزید