کراچی(جنگ نیوز) برطانیہ نے قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کر دیےبرطانوی فضائیہ نے قطر میں چار ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کر دیے ہیں.برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق انہیں دفاعی مقصد کے تحت بھیجا گیا ہے. یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ کی جانب ایک بڑابحری پبیڑا روانہ کر رہا ہے۔