• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ہر سانحہ سیاست کا باعث بنتا ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی (ٹی وی رپورٹ) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے کراچی میں ہر سانحہ سیاست کا باعث بنتا ہے۔ سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ ہم اٹھارہویں ترمیم پر عملدرآمد چاہتے ہیں، کراچی کو وفاق کے حوالے کرنا بھی ممکن ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘ ‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ مصطفی کمال کہتے ہیں کراچی وفاق کے حوالے کر دیا جائے آرٹیکل 148 اور 149 کی بنیاد پر یہ ہوسکتا ہے میں نہیں جانتا انہیں یہ کس نے مشورہ دیا ہے جبکہ عمران خان کے دور میں بھی یہ سازشیں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید