• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے پر پاکستانی قوم کو تحفظات ہیں، علامہ اشفاق وحیدی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)حکومت پاکستان کے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے پرپاکستانی قوم کو تحفظات ہیں ۔ قوم کو اعتماد میں لیے بغیر دستخط کرنا مظلوم فلسطینی عوام اور شھداء کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے علامہ اشفاق وحیدی نےحکومت پاکستان کا بورڈ آف پیس میں شمولیت اور دستخط پر کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا مذھبی جماعتوں کے علماء اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر شامل ہونا اور دستخط کرنا درست نہیں ہے ۔ایسے استعمار جو مسلم ممالک میں فرقہ واریت اور تفریق ڈالنے میں ملوث ہیں۔
اسلام آباد سے مزید