اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، راہزنی ، نقب زنی اور چوری کی 62 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاؤہ 16 موٹر سائیکل اور 31 موبائل فونز اڑا لئے گئے ، وفاقی دارالحکومت پولیس نے صرف تین مقدمات پر مشتمل کرائم ڈائری جاری کی ہے جس میں دو چوریاں اور آج موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج ہے ،متاثرہ کے مطابق کراچی کمپنی تھانہ میں مقدمہ بھی دو روز بعد درج کیا گیا ہے ، تھانہ گنجمنڈی کے علاقے میں ایک موٹر سائیکل ، موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ 5 موبائل فونز اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔