• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں منصفانہ نظام زندگی نافذ کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر جمال ناصر

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)ملک کے نامور سماجی رہنما، پنجاب کے سابق وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ملک میں منصفانہ نظام زندگی نافذ کرنے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے تعلیم کا نظام فروغ پائے اور معاشرے میں تعلیم اولین ترجیح قرار پائے‘ تعلیم کو ترقی دیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا‘ ملک کا دفاع بھی مضبوط کرنے کے لیے معاشرے میں تعلیم اور شعور بلند کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز نیشنل پریس کلب میں کشمیر‘ معرکہ حق اور میڈیا کے موصوں پر ہونے والی ایک تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
اسلام آباد سے مزید