• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نور پور شاہاں بری امام سے اسلام آباد شہر جانے کا راستہ کھلوائیں،تنویر عباسی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزیراعظم شہباز شریف نور پور شاہاں بری امام سے اسلام آباد شہر جانے کا راستہ کھلوائیں کیونکہ یہ راستہ ساڑھے تین سو سالہ پرانا ہے۔ جسے بند کرنے کا کسی کو اختیار نہیں۔ ان خیالات کا اظہار تنویر عباسی چئیرمن عوام دوست گروپ نورپور شاہاں نے اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ کو آئین اور قانون قطعاً اجازت نہیں دیتا کہ اسلام آباد دارالحکومت کے قیام سے پہلے صدیوں سے آباد مقامی لوگوں کا راستہ بند کر دیں۔ جو آئین وقانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اہلیان نورپور شاہاں کی سفری مشکلات یعنی تین گنا کرایہ ، لمبا سفر اور وقت کا احساس کرنا چاہیے اور فوری طور پر راستہ کھولنا چاہئیے ۔ تنویر عباسی نے کہا کہ لوگوں کو بند گلی میں نہ دھکیلیں کہ وہ ہر مسئلے کے حل کے لیے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں یا عدالت عالیہ میں رٹ پٹیشنز دائر کرتے پھریں ۔ مسائل کے حل کے لئے احتجاج یا عدالت عالیہ کے دروازے کھٹکھٹانا بد ترین گورننس کی عکاسی کرتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید