حیدرآباد (بیورو رپورٹ) کراچی اب سندھ کا دارلخلافہ نہیں لگتا، سندھ کا سارا پیسہ دبئی شفٹ ہوگیا،جو تباہی پیپلز پارٹی نے پھیر دی وہ عوام کے سامنے لائینگے، این ایف سی سے ملنے والے فنڈ کہاں خرچ ہوئے؟ سندھ کا دارالحکومت دبئی ،جہاں سارا پیسہ لگا ہوا ہے،واہ! بہت خوب آپ موردِ الزام ہیں، آپ ہی مدعی آپ ہی منصف اور آپ ہی تحقیقات کار سندھ حکومت مطلق العنان ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما حیدر عباس رضوی نے ڈسٹرکٹ آفس پر پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ سے پہلے ایم کیو ایم نے کراچی بچاؤ مہم کا آغاز کیا تھااس مہم میں کراچی کے مسائل کو ہر اسمبلی میں اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نہیں چاہتی کہ سندھ میں مضبوط اور آزاد بلدیاتی حکومت قائم ہو‘ پچھلے پندرہ برس میں این ایف سی سے پچیس ہزار ارب وصول کرکے خرچ کئے جانے والی حکومت کے کارنامے عوام کو بتائیں۔