• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان غزہ امن بورڈ میں کشمیر کا مسئلہ شامل کرائے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ امن بورڈ میں کشمیر کے مسئلے کو شامل کرائے جس سے اس بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کو ملکی اور عالمی سطح پر پذیرائی ملے گی،اقوام متحدہ برسوں سے جاری بھارتی مظالم سے کشمیری عوام کو نجات دلانے میں ناکام ہوچکا ہے، ٹرمپ کا امن بورڈ موجودہ عالمی تناطر میں اہمیت کا حامل بن گیا ہے، موجودہ وفاقی حکومت اور فوجی قیادت جس انداز سے سفارت کاری کررہی ہے اس نے بھارت کو پریشان کردیا ہے،دنیا بھر میں پاکستان کی سفارت کاری کے اس انداز کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،ملکی سطح پر سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

ملک بھر سے سے مزید