• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ کے خشک حصوں پر کھیتی باڑی شروع

سکھر (بیورو رپورٹ) دریائے سندھ کچے کے خشک حصوں پر کھیتی باڑی شروع، مختلف اقسام کی سبزیوں و فصلوں کی بوائی کے لئے مقامی کاشت کار سرگرم، سیلاب کے بعد دریا کی زرخیز مٹی میں فی ایکڑ پیداوار میں بھی کئی گنا اضافہ متوقع ہے البتہ کھاد، بیج، کیڑے مار ادویات و دیگر چیزیں مہنگی ہونے سے کم رقبے پر فصلیں کاشت کی جارہی ہیں۔ دریائے سندھ کے کچے کے خشک حصوں پر مختلف اقسام کی فصلوں کی کاشت کا سلسلہ شروع ہوگیا، گزشتہ برس دریائے سندھ میں نچلے، درمیانے و اونچے درجے کے سیلابی ریلے گزرے جس کے بعد دریا کی مٹی کی زرخیزی میں اضافہ ہوا ہے اور فصلوں کی پیداوار میں بھی اضافہ متوقع ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی سے کاشتکار بھی پریشان ہیں، بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات مہنگی ہیں، کم رقبے پر کاشت کررہے ہیں، مقامی کاشتکاروں کے لئے بھی گزارہ کرنا مشکل سے مشکل ترین ہوتا جارہا ہے۔ ہر سال کی طرح اس برس بھی مقامی کاشتکاروں نے دریائے سندھ کے کچے کے ایسے علاقے جہاں سے پانی خشک ہوگیا ہے ان پر لوکی، ٹماٹر، ماڑو، کدو، کریلا سمیت دیگر سبزیوں اور مختلف اقسام کی فصلیں کاشت کرنے کے لئے کام شروع کردیا ہے، دریا کی زرخیز مٹی سبزیوں کی کاشت و پیداوار کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید