لندن( جنگ نیوز)ایم کیو ایم انٹر نیشنل نے گل پلازہ کے سانحہ پر وفاقی حکومت کی خاموشی افسوس ناک ہے، سندھ حکومت کی کار کردگی دنیا کے سامنے ہے ،کراچی سمیت پورے سندھ کانظام بگڑا ہوا ہے،یہاں کے ہرشعبے اورہرمحکمے میں بے انتہا کرپشن او ر بہت بے قاعدگیاں ہیں، کراچی آبادی اوررقبے سے دنیا کے کئی ممالک سے بڑاہے، شہر میں صرف 28فائراسٹیشن ہیں،بیشتر مکمل طورپرکام بھی نہیں کررہے ہیں، کراچی میں 80 فائر اسٹیشنزقائم کئے جائیں،کراچی کے موجودہ چیف فائرافسر کودوسال قبل، دوسرے محکمے سے عارضی طورپر چیف فائر افسر مقررکیا گیاتھا، وہ عارضی اور چیف فائرافسر کا تجربہ نہیں رکھتے۔