• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فاروق کی اہلیہ کا چہلم اہم رہنماؤں کی شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر اراکین ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائمخانی نے ایم کیو ایم کے شہید کنوینر شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ و سابق رکن صوبائی اسمبلی شمائلہ عمران فاروق کے فاتحہ چہلم میں شرکت کی۔اس موقع پر فاتحہ خوانی اور شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق اور انکی اہلیہ شمائلہ عمران فاروق مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔شمائلہ عمران فاروق کے چہلم میں ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائمخانی کے ہمراہ حق پرست اراکین اسمبلی، سی او سی کے اراکین ٹاؤن و یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان جبکہ مرحومہ کے عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔

ملک بھر سے سے مزید