دادو (نامہ نگار جاوید ناریجو) دادو جیل میں قید قوم پرست رہنما کو بیٹی کی آخری دیدار کی اجازت نہ ملی، کشیدگی،ارباب بھیل کی بہن کا جیل انتظامیہ کے رویے پر شدید ردعمل،احاطے میں آہ و بکا اور جذباتی مناظر ،اہل خانہ آخری دیدار کیلئے میت جیل تک لائے،بہت اصرار کے بعد اجازت ملی، شہریوں کا احتجاج،جسقم آریسر کے رہنما اور قائم مقام چیئرمین ارباب بھیل کی کمسن بیٹی گنگا بھیل کی میت حیدرآباد سے ایمبولینس کے ذریعے دادو ڈسٹرکٹ جیل لائی گئی، جہاں ایک افسوسناک اور جذباتی صورتحال دیکھنے میں آیا ۔ میت کی جیل آمد پر ابتدائی طور پر جیل انتظامیہ کی جانب سے اسے ورثاء کے حوالے کرنے کا عمل شروع کیا گیا، تاہم جیل میں قید ارباب بھیل کو اپنی بیٹی کا آخری دیدار کرانے کے حوالے سے اجازت نہ ملنے پر صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ اس دوران ارباب بھیل کی بہن کی جانب سے جیل انتظامیہ کے فیصلے پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا گیا، جبکہ جیل کے احاطے میں آہ و بکا اور جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔