اسلام آباد(این این آئی)نجکاری کمیشن کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کی پرائیویٹائزیشن سے متعلق افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔نجکاری کمیشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی پرائیویٹا ئزیشن سے متعلق گردش کرنے والوں افواہوں پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایسا کوئی معاہدہ نہیں تھا جو منسوخ کیا جاتا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت اب 3 بڑے ایئرپورٹس کو طویل مدتی کنسیشن کے تحت آؤٹ سورس کررہی ہے، ان میں اسلام آباد، کراچی کا جناح ایئرپورٹ اور لاہورکا علامہ اقبال ایئرپورٹ شامل ہے۔