• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نیوم میگا پراجیکٹ کو محدود کرنے اور نئے ڈیزائن کی تیاری

کراچی (رفیق مانگٹ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے فلیگ شپ منصوبے نیوم کو نمایاں طور پر چھوٹا اور ازسرِنو ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق برسوں کی تاخیر اور اخراجات میں اضافے کے بعد جاری جائزے میں تجویز دی گئی ہے کہ منصوبہ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ محدود ہو گا۔ مستقبل کے شہر دی لائن کو بھی بڑی حد تک سکیل ڈاؤن کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق، نیوم کو ڈیٹا سینٹرز کے ایک بڑے مرکز میں تبدیل کرنے پر بھی غور ہو رہا ہے، جو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی قیادت حاصل کرنے کے لیے سعودی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید