کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ نے میڈیا کے خلاف جنگ میں مقدمات کی شدت بڑھادی، نیو یارک ٹائمز، وال اسٹریٹ، بی بی سی و دیگر کیخلاف قانونی کارروائی، کچھ میں سمجھوتہ، بعض کو ججوں نے خارج کر دیا، مقدمات میڈیا پر دباؤ ڈالنے کی کوشش، جاری قانونی جنگ اب بھی مختلف نیوز آؤٹ لیٹس کیساتھ چل رہی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز، وال اسٹریٹ جرنل اور دیگر اہم میڈیا اداروں کے خلاف قانونی کارروائیاں بڑھا دی ہیں۔ ان مقدمات میں کچھ میں صدر نے سمجھوتہ کیا جبکہ بعض کو ججوں نے خارج کر دیا۔ ٹرمپ کا موقف ہے کہ میڈیا نے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا اور ان کے خلاف غلط دعوے کیے۔ برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی نے صدر کے 1 ارب ڈالر کے دعوے کے جواب میں معافی اور تصفیہ کر لیا۔