کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہےکہ 25جنوری 1990ء کشمیر کی تاریخ کا ایک المناک اور سیاہ ترین دن ہے جب بھارتی قابض فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں ظلم و جبر کی بدترین مثال قائم کی، اس روز ہونے والا اجتماع مکمل طور پر پُرامن اور غیر مسلح تھا، تاہم بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے کم از کم 21 بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور 75 سے زائد کو زخمی کر دیا، سردار عبدالرحیم نے اس المناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندواڑہ قتلِ عام بھارتی ریاستی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے۔