• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزٹ ویزے پر ملائیشیا جانے والا مسافر گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے وزٹ ویزے پر ملائیشیا جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےوزٹ ویزے پر ملائیشیا جانے والے مسافر کو روک دیا گیا،ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافر محمد سمیر کے پاسپورٹ پر قطر، ملائیشیاء اور ایف آئی اے امیگریشن کی جعلی آمد و روانگی کی اسٹمپس لگی ہوئی تھی،مسافر نے 3,000 ملائیشین رنگٹ کے عوض ایجنٹ سے مذکورہ جعلی اسٹمپس لگوائیں،گرفتارمسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید