• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، امیگریشن ایجنٹس کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت، مظاہرے بھڑک اٹھے

منیاپولس (نیوز ڈیسک) امریکا میں وفاقی امیگریشن ایجنٹس کی فائرنگ سے ایک اور شہری کی ہلاکت، مظاہرے بھڑک اٹھے، ملزم نے ہتھیار اٹھا کر مزاحمت کی، وفاقی حکام، وائرل ویڈیوز میں مقتول کے ہاتھ میں صرف فون تھا، ہتھیار نہیں، مینیسوٹا گورنر کا ٹرمپ سے وفاقی ایجنٹس کو ریاست سے نکالنے کا مطالبہ، ہلاک شخص کے خاندان کا سچ کا تقاضا ۔ وفاقی امیگریشن ایجنٹس کی فائرنگ سے 37 سالہ امریکی شہری ایلکس پریٹی ہلاک ہو گئے، جس کے بعد شہر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ مقتول نے ہتھیار اٹھا کر مزاحمت کی، تاہم جائے وقوع سے منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ پریٹی کے ہاتھ میں صرف فون تھا اور وہ کسی پر حملہ نہیں کر رہا تھا۔ ویڈیوز میں ایک ایجنٹ پریٹی کے پاس سے ہتھیار نکالتا ہے اور پھر فوری طور پر فائرنگ کی جاتی ہے۔ ریاست کے حکام نے وفاقی حکومت پر شفافیت نہ رکھنے اور تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید