• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجگور میں ٹارگٹڈ آپریشن، بی ایل ایف کا کمانڈر دو ساتھیوں سمیت مارا گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی فورسز کا پنجگور میں ٹارگٹڈ اپریشن فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی ایل ایف کا کمانڈر دہشت گرد دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا فورسز نے ٹھکانے مسمار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود قبضے میں لے لیا مارے جانے والے دہشت گرد پنجگور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز۔پولیس پر حملوں شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ۔اغوا اور بینک ڈکیتیوں میں ملوٹ تھے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کر نے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم بی ایل ایف کا اہم کمانڈر فاروق عرف سورو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پنجگور کے نواحی علاقے کے پہاڑوں میں بنائے گئے ٹھکانے میں موجود ہے اور سیکورٹی فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس پر سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز ٹارگٹڈ اپریشن کیا فورسز کو دیکھتے ہی دہشت کردوں نے فائرنگ شروع کر دی تاہم فورسز نےموثر جوابی کارروائی کی فائرنگ کا تبادلہ دو گھنٹے تک جاری رہا فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بی ایل ایف کا کمانڈر فاروق عرف سورو اپنے دو ساتھی دہشت گردوں عدیل اور وسیم سمیت ہلاک کو گیا۔
اہم خبریں سے مزید