• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسدانوں نے پھیپھڑوں کے کینسر میں اہم ٹیومر سیل کی شناخت کرلی

استنبول (جنگ نیوز) سائنسدانوں نے پھیپھڑوں کے کینسر میں اہم ٹیومر سیل کی شناخت کر لی۔ مخصوص لچکدار سیلز کینسر نمو کے مرکزی ہب، علاج سے بچنے اور دوبارہ پیدائش صلاحیت ان سے ہی ممکن، ابتدائی ٹیومرز میں ان سیلز کو ہٹانے سے کینسر کی شدت رک جاتی ہے، ٹیومرز مکمل ختم ہو سکتے ہیں۔ چینی اور امریکی محققین کی مشترکہ ٹیم نے ایک مخصوص قسم کے انتہائی لچکدار ٹیومر سیلز کی نشاندہی کی ہے جو پھیپھڑوں کے کینسر کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ ہواژونگ ایگری کلچرل یونیورسٹی (چین) اور میموریل سلوآن کیٹرنگ کینسر سینٹر (نیویارک) کی قیادت میں شائع شدہ مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ کینسر کی علاج سے بچنے اور دوبارہ ظاہر ہونے کی صلاحیت جزوی طور پر اسی وجہ سے ہے کہ ٹیومر سیلز مختلف حالتوں میں تبدیل ہو کر دوائیوں کے حملوں سے بچ جاتے ہیں۔ محققین نے ماؤس ماڈلز میں جینیاتی رپورٹنگ سسٹم تیار کیا، جس سے سیلز کے رویے کو "ٹریک ایبل چِپ" اور "پریسیژن کلیئرنس سوئچز" کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکا۔

اہم خبریں سے مزید