• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کا ہدف مقرر کیا ہے، صدر زرداری

اسلام آباد (نیو ز رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے آلودگی سے پاک توانائی کے بین الاقوامی دن موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آلودگی سے پاک توانائی کا عالمی دن ہمیں توانائی کے اس مرکزی کردار کی یاد دہانی کراتا ہے جو جامع ترقی، پائیدارتوانائی اور موسمیاتی تبدیلی کے عالمی محرک کیلئے بہت اہم ہے،پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، اس لیے حکومت پاکستان نے آلودگی سے پاک توانائی کی جانب منتقلی کو موسمیاتی اور ترقیاتی ایجنڈے میں فوقیت دی ہے ، پاکستان نے 2030 تک 30فیصد الیکٹرک گاڑیوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی ہمارے عوام کے لیے ایک تلخ اور بار بار سامنے آنے والی حقیقت بن چکی، انہوں نے کہا پاکستان نے اپنی قومی سطح پر مقرر کردہ شراکت اور قومی موسمیاتی تبدیلی پالیسی کے ذریعے، معاشی ترقی اور سماجی بہبود کو تحفظ دینے کے لئے کم کاربن پر مشتمل تعمیر و ترقی اپنانے کا عزم کیا ہے،پاکستان کے توانائی مکس میں پہلے ہی 35 فیصدآلودگی سے پاک اور قابل تجدید توانائی شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید