لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب کے51 شہروں میں ʼʼمریم نواز کا سوہنا پنجاب“ پراجیکٹس پر کام شروع کر دیا گیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ”مریم نوازکا سوہنا پنجاب“ کا پہلا فیز جون 2026تک مکمل کیا جائے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر شہر میں سیوریج سمیت دیگر بنیادی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کا حکم دیاہے-پنجاب ڈویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے صوبائی و ضلعی کنٹرول روم قائم ہوگا -وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پراجیکٹس کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کی براہ راست نگرانی کا حکم دیاہے- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خودپنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی براہِ راست مانیٹرنگ سنبھال لی ہے- گوجرانوالہ کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکج مل گیا-ہر گلی،محلے تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لئے 42 ارب 62 کروڑ کا تاریخی پنجاب ڈویلپمنٹ پلان دیا گیاہے -گوجرانوالہ شہرمیں 131 کلومیٹر سیوریج اور 2 کلومیٹر ڈرینج لائن بچھائی جائے گی -گوجرانوالہ میں ویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ اور 16 مشینری یونٹ بھی مہیا کیے جائیں گے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے ہر منصوبے میں شفافیت اور بروقت تکمیل کی ہدایت کی-