اسلام آباد ( نیوز ر پورٹر)نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قطر کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی،اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون، باہمی دلچسپی کے اہم امور اور جاری عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔